ترکی نے غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے قائم کردہ بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے، جہاں عالمی امن، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ کی شرکت ترکی کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک عالمی سطح پر امن قائم رکھنے، تنازعات کے حل اور سفارتی روابط کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
حکان فدان نے کہا کہ ترکی بین الاقوامی امن و استحکام کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور اس اقدام سے عالمی امن کی کوششوں میں ترکی کی شمولیت کو مزید تقویت ملے گی۔





