انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا آخری گروپ میچ آج کھیلا جائے گا

ہرارے: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

شیڈول کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم نے ہرارے پہنچ کر میچ سے قبل تربیتی سیشنز میں حصہ لیا اور اپنی خامیوں پر کام کیا۔

پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں اب تک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ٹیم کے لیے نہ صرف اگلے راؤنڈ میں رسائی کا راستہ کھولے گا بلکہ میچ کے دوران ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر انداز میں سامنے آئے گی۔

ٹیم انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر زور دیا ہے تاکہ وہ زمبابوے کے خلاف بہترین کھیل پیش کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 ورلڈ کپ کا نیا ہیرو، احمد حسین نے سب کے دل جیت لیے

یاد رہے کہ پچھلے میچ میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر احمد حسین نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شاندار فیلڈنگ سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 187 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی فیلڈرز کی مجموعی کارکردگی قابلِ تعریف رہی تاہم احمد حسین کا لیا گیا ایک شاندار کیچ میچ کا یادگار لمحہ بن گیا۔

میچ کے 45ویں اوور میں مومن سیام کی گیند پر سکاٹ لینڈ کے بیٹسمین مانو ساراسوت نے فل اور سیدھی گیند پر لیڈنگ ایج دیا، جس پر احمد حسین نے برق رفتاری سے پیچھے کی جانب چھلانگ لگاتے ہوئے غیر معمولی کیچ تھام لیا۔

اس کیچ نے نہ صرف شائقین کو حیران کر دیا بلکہ پاکستانی فیلڈنگ کے بلند معیار کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ احمد حسین نے اس سے قبل بھی پہلے میچ میں پوائنٹ پر ایک شاندار کیچ لے کر اپنی فیلڈنگ صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

Scroll to Top