پشاورہائیکورٹ کابڑافیصلہ،سینئر سول جج نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف

پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان، اعجاز الحق اعوان کو بدعنوانی اور نااہلی کے الزامات ثابت ہونے پر فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جج اعجاز الحق کے خلاف کارروائی محکمانہ اصول و ضوابط، یعنی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے اس دوران شوکاز نوٹس، ذاتی سماعت کے علاوہ ان کے سروس ریکارڈ اور کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے کے بعد فوری برطرفی کی منظوری دی۔

فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top