پاک افغان سرحدی علاقے تیراہ میں افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان سرحد کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے فوری طور پر توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔
سرحد پار سے ہونے والی اس اشتعال انگیزی کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پاک فوج کے جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ دشمن پسپائی پر مجبور ہو گیا ہے





