سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ،علی امین گنڈاپور کا موقف آگیا

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےتصدیق کی ہے کہ ان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیف سیکیورٹی آفیسر کے حکم پر ان کی سیکیورٹی ہٹائی گئی جس میں ایک جیمر، دو ڈبل کیبن گاڑیاں اور ڈرائیور سمیت 14 افراد کا عملہ شامل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی خان ایک حساس علاقہ ہے اور انہیں بحیثیت سابق وزیراعلیٰ اور حکومت کی مؤثر انسدادِ دہشت گردی پالیسی کے باعث پہلے سے تھریٹ الرٹس موصول ہو رہے ہیں، اس کے باوجود سیکیورٹی واپس لینا بلاجواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اختلافات میں شدت،وزیراعلی سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پورسے سیکیورٹی واپس لےلی

سابق وزیراعلیٰ نے مزید انکشاف کیا کہ جب انہوں نے سی ایس او سے سیکیورٹی واپسی کی وجوہات جاننا چاہیں تو بتایا گیا کہ یہ آرڈرز اوپر سے آئے ہیں۔

انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ گاڑی یا سیکیورٹی کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہماری اپنی حکومت ہونے کے باوجود اس قسم کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔

Scroll to Top