28 فروری کو بینک کھلے رہیں گے یا بند؟صارفین کے لیے بڑی خبر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 28 فروری بروز ہفتہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنی برانچز کھلی رکھنے کی خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی اوور دی کاؤنٹرادائیگی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام کمرشل بینکوں کی برانچز ہفتہ 28 فروری 2026 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کام کریں گی۔

اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان سمیت وہ تمام بینک جو کسٹمز کلیکشن کرتے ہیں اپنی برانچز اس وقت تک کھلی رکھنے کے پابند ہوں گے جب تک نیفٹ (NIFT) کے ذریعے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ مکمل نہیں ہو جاتی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بشمول انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز اور اے ٹی ایمز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ شہری گھر بیٹھے بھی آسانی کے ساتھ اپنے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کر سکیں۔

Scroll to Top