سینیٹر فیصل جاوید کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

سینیٹر فیصل جاوید کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

سینیٹر فیصل جاوید کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت جواب کل دینے کا حکم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا نام وفاقی حکومت کی جانب سے سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کل تک وفاقی حکومت کو جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل درحواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل عمرے کے ادائیگی کے سعودی عرب جانا چاہتا ہے لیکن انہیں ڈر ہے کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ انہیں ائیر پورٹ پر روکا جاسکتا ہے اسلئے استدعا ہے انکا نام سٹاپ لسٹ سے ہٹایا جائے۔عدالت میں پیشی کے بعد پختون ڈیجیٹل سے حصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن آئین کے بالادستی کے لئے بہت جلد سڑکوں پر ہونےگے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق اور اس کے ذریعے ہی اپنی بات کو منوا کر رہے گے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا بانی کی رہائی کے لئے قانونی جنگ بھی جاری ہے اور ساتھ پرامن ملک گیر احتجاج بھی کرینگے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وفاقی حکومت کا آزادی اظہار رائے پر قد غن لگا کر مزید نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے گرینڈ الائنس کے فیصلے کو دیکھے گے اس کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا

Scroll to Top