پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے محمد رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، معین علی، اعظم خان اور ایڈم زیمپا جیسے جارح مزاج کھلاڑی شامل ہیںجبکہ بولنگ لائن میں میر حمزہ اور حسن علی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈیز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے ساتھ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور تجربہ کار محمد عامر شامل ہیں۔ راولپنڈیز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس لیے وہ آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتہ کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے ایک اور میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاداب خان کو ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Scroll to Top