پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے گیارہویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، 184 رنز کے ہدف کو 19 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کو مسلسل دوسری شکست
ملتان سلطانز نے ایونٹ میں 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ لاہور قلندرز نے 2 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے جیتنا نہ صرف پوائنٹس کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ پلے آف میں جگہ بنانے کے امکانات کو بھی مستحکم کرے گا۔





