امریکا ایران جنگ بندی، فرانسیسی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد

Pakistan SCO Summit 2026

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر مبارکباد دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے باہمی رابطے میں رہنے اور عالمی امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top