کاشف الدین سید
پشاور : مفتی محمود مرکز میں اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہواجس میں مراد سعید کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ نشست کے لئےمشترکہ امیدوار لانے پرغور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) ف خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کی۔
اس اہم بیٹھک میں جے یو آئی کے علاوہ ،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا سینیٹ کی اس خالی نشست پر اپوزیشن کی جانب سے ایک متفقہ امیدوار لانے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
واضح رہے کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالحسیب حقانی خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی اس نشست کے لیے امیدوار ہیں۔





