مردان،رستم کے علاقے مچھی جعفر میں فائرنگ، طالب علم جاں بحق

شہزاد راجہ
ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے مچھی جعفر میںفائرنگ کے نتیجے میں جماعت نہم کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہارون الرشید کے نام سے ہوئی ہے جو گورنمنٹ ہائی اسکول مچھی کا طالب علم تھا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالب علم ہارون الرشید سالانہ پرچے دینے کے لیے جا رہا تھا۔ جعفر پل کے قریب ملزم مغاذ ولد گلاب نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہارون الرشید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تھانہ رستم پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top