شانگلہ، نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی گاؤں برکانہ شاپور، ضلع شانگلہ پہنچ گئی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے اپنے گاؤں پہنچی، اور ان کے ساتھ والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ تور پیکئی بھی موجود تھیں.ملالہ یوسفزئی کی آمد پر ان کے خاندان اور سکول کے بچوں نے شاندار استقبال کیا،
اور پھر وہ اپنے آبائی گاؤں میں رشتہ داروں سے ملاقاتیں کرنے گئیں۔ ملالہ نے اپنے پرانے گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کے مطابق نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے یتیم اور غریب بچیوں کے لیے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے سکول کی طالبات سے ملاقات کی، کچھ وقت گزارا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی شاہپور گرلز ہائی سکول کی تقریب میں بھی شرکت کی اور پھر شانگلہ سے واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئیں