نوجوان قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کی معروف سائیکلسٹ اور روئنگ کھلاڑی نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

نتالیہ خان کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سرجری کے بعد صحت یاب نہ ہو سکیں۔

نتالیہ خان نے اپنے کیریئر کے دوران سائیکلنگ اور روئنگ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

صدر  پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتالیہ خان کا انتقال کھیلوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ویمنز سیریز، پاکستان کا آئیوری کوسٹ کے خلاف میچ، آخری دو گولز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

کھلاڑیوں، کوچز اور اسپورٹس آفیشلز نے بھی نتالیہ خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top