آئیوری کوسٹ میں کھیلی گئی فیفا ویمنز سیریز کے ایک اہم میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے 39ویں منٹ میں آئیوری کوسٹ کی جانب سے امی ڈیالو نے پہلا گول اسکور کیا جبکہ 69ویں منٹ میں حبیبو اودراگو نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری مستحکم کر دی۔
پاکستانی ٹیم کی گول کیپر زیانا جیوراج نے میچ کے دوران کئی یقینی گول بچا کر شاندار دفاعی کارکردگی دکھائی تاہم ٹیم مجموعی طور پر برتری حاصل نہ کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کا بڑا ایکشن، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن مجرم قرار، بھاری جرمانہ عائد
واضح رہے کہ پاکستان نے اسی سیریز میں ترک اینڈ کیکوس کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-8 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ موریطانیہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فیفا ویمنز سیریز میں پاکستان کی کارکردگی کو مجموعی طور پر مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جہاں ٹیم نے ایک میچ میں بڑی فتح بھی حاصل کی۔





