سوات، جنت نظیر وادی ملم جبہ میں برفباری، ہر شے برف سے ڈھک گئی، سیاحوں کی آمد جاری

Pakistan SCO Summit 2026

وادی سوات کے دلکش مقام ملم جبہ میں برف باری کے بعد ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔

وادی ملم جبہ میں برفباری سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سیاحوں نے سوات کا رخ کر لیا۔

برف باری کے بعد جنت نظیر وادی سوات کا حسن دیدنی ہو گیا ہے اور قدرتی مناظر نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں ملم جبہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ برفباری سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ہوٹلوں اور تفریحی مقامات پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ملم جبہ کی برفباری اور دلکش مناظر ایک یادگار تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top