امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے کل مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے مذاکراتی عمل کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجا جا رہا ہے جو آئندہ بات چیت میں حصہ لے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، تاہم اس کے باوجود امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی نہ کسی شکل میں معاہدہ طے پا جائے گا، چاہے وہ دوستانہ طریقے سے ہو یا سخت شرائط کے ساتھ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو ایک منصفانہ اور قابل قبول پیشکش دے رہا ہے اور امید ہے کہ تہران اس کو قبول کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے پاکستان پہنچ کر مذاکرات میں شریک ہوں گے، اور بات چیت کا مقصد خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی ہے۔





