اسلام آباد اور راولپنڈٰ میں دفاتر بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے ایک جعلی اعلامیہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے جس میں 20 اپریل سے دفاتر بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفاتر کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے نمائندے مذاکرات کے لیےکل اسلام آباد آر ہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری رہیں گے اور کسی قسم کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔





