نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بے سود میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تنازع کے دوران دونوں فریقین کے افراد گولیاں لگنے سے متاثر ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر پبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





