جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان آج دنیا کو عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
لاہور میں سید سلمان گیلانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک عوام کا ہے، اور حکمرانوں سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ وطن کے چہرے کو نقصان پہنچایا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو ہم میدان میں اترے، اور پاکستان نے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے نمائندے مذاکرات کے لیےکل اسلام آباد آر ہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفارتی انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان اور لہجہ مذاکرات کے بجائے جارحانہ ہے، اور انہیں مذاکرات کی زبان سیکھنی چاہیے۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف احتجاج حکومت کی درخواست پر موخر کیا گیا ہے، منسوخ نہیں، اور ضرورت پڑنے پر ملک بھر میں دوبارہ احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سید سلمان گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی، اور وہ اپنے والد سید امین گیلانی کی فکر اور سوچ کے امین تھے۔





