مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہےجس نے بھارتی فضائی بیڑے کی گرتی ہوئی ساکھ کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کشتواڑ کے دشوار گزار علاقے پڈر میں پیش آیا ہے جہاں طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور دفاعی حلقوں میں ایک بار پھر بھارتی طیاروں کے لیےاڑتے تابوت کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے ابھی تک اس حادثے کی سرکاری طور پر تصدیق اور جانی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیںتاہم مقامی سطح پر ریسکیو آپریشن کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے مسلسل گرنے کے واقعات نے ان کی تکنیکی مہارت اور دیکھ بھال پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔





