سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے نذیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی مفلر پہنا کر شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
نذیر احمد ایڈووکیٹ، جو جون 2023 سے اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے، نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی بھی احتجاجی سیاست اور منفی بیانیے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔





