نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کی امن کوششوں میں اہم سفارتی پیش رفت، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات،

دوطرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایرانی سفیر و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ایران کی جانب سے اپنے حالیہ مشاہدات اور مؤقف سے پاکستان کو آگاہ کیا گی جبکہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں مکالمہ اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا

ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور اقتصادی روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، اور ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے اس بحران کے ممکنہ حل کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں

Scroll to Top