رواں سال ملک بھر میں خسرہ کے باعث 71 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جس نے صحتِ عامہ کے شعبے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں سامنے آئی ہیں، جہاں اب تک 40 افراد اس بیماری کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں خسرہ کے 16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 4 ہزار کیسز کی باقاعدہ تصدیق کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق، تحصیل شکئی میں ایمرجنسی نافذ
سندھ میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 1100 سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق ہو چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ جیسے متعدی مرض سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسینیشن نہایت ضروری ہے۔





