پی ایس ایل 11 :اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے اہم ترین معرکےکوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں فائنل میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد میں آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں کی موجودگی سے کھیل کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ خشک ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر ایک بڑا ٹوٹل سجائیں تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے کے لیے ایک اور موقع ملے گا جہاں وہ ایلیمنیٹر ٹو (Eliminator 2) میں ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

Scroll to Top