پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کا علامہ طاہر اشرفی کو ہراساں کرنے کے واقعے سے لاتعلقی کا دعویٰ سی سی ٹی وی فوٹیج نے جھوٹا ثابت کر دیا۔
منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو نے اظہر مشوانی کے اس موقف کی دھجیاں اڑا دیں کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، فوٹیج میں انہیں نہ صرف وہاں موجود بلکہ مبینہ طور پر پورے واقعے کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صحافی سفینہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اظہر مشوانی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچے، انہیں ہدایات دیں اور پھر ایک طرف کھڑے ہو کر علامہ طاہر اشرفی کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کو دیکھتے رہے۔
اس سے قبل اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر بڑے دعوے کیے تھے کہ وہ اس واقعے کا حصہ نہیں تھے اور علامہ طاہر اشرفی جھوٹ بول رہے ہیں، تاہم اب ویڈیو ثبوت نے ان کے تمام دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔





