آبنائے ہرمز میں خطرناک صورتحال، کنٹینر پر حملہ، ایران نے میزائل فائر کر دیے

امریکا اور ایران کے مابین آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں میزائل فائر کئے گئے ہیں اور دشمن یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بندر عباس کے جزیرہ قشم میں دھماکے کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں اور تہران میں فضائی دفاعی نظام ایکٹو کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں میزائل فائر کئے گئے ہیں اور دشمن یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مغربی تہران میں ایرانی فضائی دفاع کو فعال کر دیا گیا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغربی تہران میں ایرانی فضائی دفاع کو فعال کر دیا گیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایرانی فضائی دفاع دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ٹینکر پر امریکی حملے کے بعددشمن یونٹوںپر میزائل داغے۔اہلکار نے بتایا کہ دشمن یونٹوں کو نقصان پہنچا اور وہ علاقہ چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کو ایک سال مکمل، سابق کھلاڑیوں کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

ادھر ایران کے بندر عباس جزیرہ قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بندر عباس اور قصیم جزیرے میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

میزان خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قشم میں دھماکوں کی آوازیں ائیر ڈیفنس نے کئی چھوٹے ڈرونز کو روکنے کی وجہ سے ہوئیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بندر عباس میں فضائی دفاع کے ذریعے دو ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے جبکہ تہران میں دفاعی نظام کا ایکٹو کردیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق کشیدگی بڑھنے پر جنوبی ایران میں عوام فوج سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

Scroll to Top