مراد سعید کی حالیہ انٹرویو اے آئی سے بنی ہے، سینئرتجزیہ کاررضی دادا

مراد سعید کی حالیہ انٹرویو اے آئی سے بنی ہے، سینئرتجزیہ کار رضی دادا

سینئر تجزیہ کار رضی دادا نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

آزاد ڈیجیٹل کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ مراد سعید کی سوشل میڈیا انٹریز اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار ہوئی ہے۔

رضی دادا کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں مراد سعید اور شہزاد اکبر مرزا دونوں کی آوازیں دبائی گئی معلوم ہوتی ہیں، اور جس دھیمے لہجے میں مراد سعید بات کر رہے ہیں وہ ان کا اصل انداز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید کی پہچان ان کا جذباتی اور بلند آواز میں گفتگو کرنے کا انداز ہے، جبکہ ان ویڈیوز میں آواز کا معیار اور ان کا مخصوص لہجہ کلون کیا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

ان کے بقول مراد سعید کے مخصوص تاثرات اور بات کرنے کا ڈھنگ ان ویڈیوز میں موجود نہیں ہے، جس سے یہ شک پختہ ہوتا ہے کہ یہ مواد کسی سافٹ ویئر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

رضی دادا نے مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں ’انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن‘ (آئی ایس ایف) کی تشکیل کا ایک مقصد تعلیمی اداروں میں ایک مخصوص نیٹ ورک قائم کرنا تھا، جس کی آڑ میں مبینہ طور پر منشیات کا کاروبار کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل تعلیمی اداروں میں طلبہ کا تعارف علمی سرگرمیوں کے بجائے منشیات کی دستیابی اور ’سیگریٹ‘ بھرنے کی مہارت پر ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں میں ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کا یہ 22 واں حملہ تھا، صوبائی حکومت کی یہ بڑی نا اہلی ہے جبکہ انہیں دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے بھرپور تعاون بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top