فتنہ الہندوستان کی مستونگ کے تھانہ درین گڑھ پر حملے کی ناکام کوشش

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تھانہ درین گڑھ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوںکی جانب سے محض سوشل میڈیا کے لیے پراپیگنڈا مواد تیار کرنے کی ایک بھونڈی کوشش تھی جس کا مقصد اپنی صفوں میں پھیلی مایوسی کو چھپانا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر کے لیویز اہلکاروں اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھرپور اور بروقت جواب کے خوف سے یہ بزدل عناصر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، بنوں کے15شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

پولیس کے معتبر ذرائع نے ان تمام من گھڑت افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ تھانے کے عملے کو یرغمال بنایا گیا یا وہاں سے اسلحہ چھینا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

Scroll to Top