حکومتِ نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی 2026 سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 414.78 روپے سے کم کر کے 409.78 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت بھی 414.58 روپے سے گھٹا کر 409.58 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔





