ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کی کشمکش! حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ کھیل کے میدان سے اہم خبر آ گئی

دوسرا ٹیسٹ! پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور اہم ترین میچ میں مدمقابل ہیں۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ قومی اسکواڈ میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

دوسری جانب امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو اس میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلا دیش نے اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد یہ دوسرا ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

Scroll to Top