خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجازآفریدی

حکومتِ خیبر پختونخوا نےبیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، گریڈ 20 کے سینئر افسر اور پروونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران خان وزیر کا تبادلہ کر کے انہیں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کی جگہ اسٹیبلشمنٹ آف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن فار گورنمنٹ سرونٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد زاہد (PMS گریڈ 19) کو سول سرونٹس ایکٹ (CSA) 1973 کے سیکشن 10 کےتحت پروونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top