کر پشن خدشات، بیرونی اداروں نے وفاقی گارنٹی کی لازمی شرط رکھ دی

خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری متعدد ترقیاتی منصوبے شدید تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ بین الاقوامی ڈونر اداروں نے فنڈز کی فراہمی عارضی طور پر روک دی ہے۔

روزنامہ مشرق میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈونر اداروں نے کرپشن، ناقص مانیٹرنگ اور مالی شفافیت کے فقدان سے متعلق خدشات کے باعث فنڈنگ معطل کی ہے، جس سے ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ آڈٹ رپورٹس اور فیلڈ مانیٹرنگ کے دوران بعض منصوبوں میں اخراجات میں غیر واضح اضافہ، ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت کی کمی، فنڈز کے استعمال میں کمزور آڈٹ سسٹم اور ادائیگیوں کی تصدیق میں تاخیر جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سرکاری پرائمری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

ان حالات کے بعد ڈونر اداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت کی جانب سے مضبوط گارنٹی فریم ورک اور مرکزی سطح پر مؤثر مانیٹرنگ نظام قائم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک نئی یا جاری فنڈنگ بحال نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top