اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں بینک تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 مئی سے جمعرات 28 مئی تک تمام تجارتی بینکوں کے دفاتر اور برانچز بند رہیں گی،جس کے باعث اس دوران ہر قسم کی کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
تین روزہ تعطیلات کے اختتام پر تمام بینک اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق 29 مئی بروز جمعہ کو دوبارہ کھل جائیں گے، جہاں صارفین کے لیے دفتری اور کاروباری لین دین کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔





