فیلڈ مارشل تہران لینڈنگ خبر وائرل، عالمی اسٹاک، تیل اور فارکس مارکیٹ میں ہلچل، کیا ایران امریکہ معاہدہ قریب ہے؟

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے اور ان کی روانگی کے ساتھ ہی بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی معاشی پلیٹ فارم فاریکس فیکٹری پر تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے متعلق خبریں نمایاں طور پر گردش کر رہی ہیں جو کہ عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

اس تزویراتی دورے کے معیشت پر فوری اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل (کروڈ آئل) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں نے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا اور چاندی خریدنا شروع کر دی ہےجس کے باعث عالمی منڈی میں ان دونوں دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں موجودگی اور ان کی مصالحتی کوششوں نے دنیا بھر کی نظریں ایک بار پھر پاکستان پر جما دی ہیں۔ عالمی سرمایہ کار اور معاشی ادارے اس دورے کو خطے میں استحکام کی نوید قرار دے رہے ہیںجس کا واضح اثر عالمی اقتصادی اشاریوں پر مرتب ہو رہا

Scroll to Top