ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ، چار صوبوں کے چیف سیکرٹریز کا تعلق خیبر پختونخوا سے

پاکستان کی انتظامی تاریخ میں ایک منفرد اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے جہاں ملک کے چار اہم صوبائی و علاقائی یونٹس میں چیف سیکرٹریز کے اعلیٰ ترین عہدوں پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ غیر معمولی صورتحال ملکی انتظامی ڈھانچے میں قابلیت اور میرٹ کی بالادستی کی عکاس ہےجس نے ثابت کر دیا ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت صوبائی سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔

انتظامی تقرریوں کی تفصیلات کے مطابق اس وقت شہاب علی شاہ بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، جبکہ شکیل قادر خان بلوچستان میں چیف سیکرٹری کے منصب پر فائز ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں ارشد مہمند اور آزاد کشمیر میں خوشحال خان بطور چیف سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top