حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے فی لیٹرمقرر ہو گئی ہے۔

اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے فی لیٹرکی سطح پر آ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اس ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا۔

Scroll to Top