پاکستانی کی ثالثی کوششیں کامیاب، فیلڈ مارشل کادورہ ایران عالمی میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں کو خطے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے حالیہ دورہ ایران نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے لیے فعال کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں اہم سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

فیلڈ مارشل کے دورہ ایران کو علاقائی سیاست میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا نے اس پیش رفت کو نمایاں کوریج دی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت اور خطے میں امن کے لیے اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک مجوزہ امن معاہدے کے مسودے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت ہفتے کی صبح اس وقت ہوئی جب اعلیٰ سطحی امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے مسودے کے مختلف نکات پر اتفاق کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذاکرات میں شریک اہم شخصیات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مخلصانہ کوششوں سے مثبت پیشرفت کی امید ہے، ایرانی سفیر

مجوزہ مسودہ اب دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس مجوزہ معاہدے میں کئی اہم نکات شامل ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کو کھولنے، خطے میں ناکہ بندی کے خاتمے اور تمام محاذوں پر جنگ بندی پر اتفاق شامل ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کسی قسم کی ٹرانزٹ فیس نہیں لی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران کے تقریباً 25 ارب ڈالر کے منجمد غیر ملکی اثاثے بحال کیے جائیں گے جبکہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر بات چیت آئندہ مرحلے میں کی جائے گی۔

یہ پیش رفت اگر حتمی شکل اختیار کرتی ہے تو اسے خطے میں کشیدگی میں بڑی کمی اور ایک نئے سفارتی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top