کے پی کے نوجوانوں کا انتظار ختم، نئی صوبائی حکومت کا مہمند میں ورزشی گراؤنڈز کی تعمیر کا بڑا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اور عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور مثبت صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر قبائلی ضلع مہمند میں ورزشی سہولیات کی فراہمی پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں نوجوانوں کے کھیل کود کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کل 16 نئی کرکٹ پچز اور 8 جدید والی بال گراؤنڈز کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

تیز رفتار پیش رفت کے نتیجے میں منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ گراؤنڈز کی ساخت کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے جنہیں جلد کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کو دوبارہ ‘پھولوں کا شہر’ بنانے کا عزم، رنگ روڈ صاف، اب اندرونِ شہر میں بلڈوزر چلانے کی تیاری

مزید برآں صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گراؤنڈز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مقامی نونہالان اور نوجوان کھلاڑیوں میں مفت سپورٹس کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی تاکہ مالی مشکلات کے شکار باصلاحیت کھلاڑی اپنے کھیل کو بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا کے دور افتادہ اور قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا، کھیلوں کے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا اور صوبے میں امن و صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Scroll to Top