امریکا ایران مجوزہ معاہدے کی منظوری میں کئی دن لگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی منظوری میں ابھی کئی دن لگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج معاہدے کے اعلان کا امکان نہیں۔

عہدیدار کے مطابق معاہدے میں شامل بعض نکات امریکا اور ایران دونوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ کئی شقوں پر اب بھی دونوں جانب سے ردوبدل کا عمل جاری ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی منظوری کے لیے مزید مشاورت ضروری ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے مجوزہ معاہدے کے بنیادی خاکے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تخت بھائی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

ذرائع کے مطابق ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا بحری ناکہ بندی ختم کر دے تو تہران اعلیٰ افزودہ یورینیم ختم کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے کے مسودے کو اب ایران کی اعلیٰ قیادت اور مختلف ادارہ جاتی مراحل سے منظوری لینا ہوگی جس کے بعد ہی کسی حتمی اعلان کا امکان ہے۔

Scroll to Top