صوابی سےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

صوابی سےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ایک مسافر وین کے بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور شہریوں نے تیز رفتاری اور لاپرواہی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top