تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آج بارش متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان، سوات، مالم جبہ، کالام اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب مری اور گلیات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top