ملک کے بیشتر حصوں میں شدید ہیٹ ویو کا راج، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید ہیٹ ویو کا راج، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جہاں سورج کی تپش نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا، جبکہ سبی، تربت، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50 ڈگری رہا۔ اسی طرح خیر پور اور سکرنڈ میں بھی شدید گرمی رہی اور درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر رکھا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رات کے وقت بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آج رات کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے کچھ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے پیشِ نظر غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

Scroll to Top