امریکی وزیر دفاع پیٹر برائن ہیگستھ نے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک “غیر متوقع پیش رفت” قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، خصوصاً فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم، ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا، “میرے خیال میں یہ ایک غیر متوقع پیش رفت ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں جو کردار ادا کر رہے ہیں، وہ قابلِ توجہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہاں ایک حقیقی دوستی فروغ پا رہی ہے۔”
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور پاکستان کو ایک اہم ممکنہ ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





