اورکزئی، خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

ریسکیو 1122 اورکزئی کی ایمبولینس میں دورانِ منتقلی اپر اورکزئی کے علاقے غلجو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زچگی کا عمل شروع ہوگیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ڈیلیوری کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرے بچے پر 30 ہزار، چوتھے پر 40 ہزار، وزیر اعلیٰ کا حیران کن فیصلہ

نومولود کے کان میں پہلی صدا “اللہ اکبر” کی گونجی، جبکہ ریسکیو ٹیم نے ماں اور بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا۔

علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی انسانیت، خدمتِ خلق اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top