چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف

دبئی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، بریس ویل نے 40 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

رچن رویندرا نے 37، گلین فلپس نے 34 رنز بنائے، ول ینگ 15،ٹام لیتھم 14،کین ولیمسن 11 رنز بنا سکے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،

Scroll to Top