اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ نے یہ فہرست جیل انتظامیہ کو جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی بشریٰ بی بی ملاقات کرا دی گئی
عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی اس فہرست میں سیمابیہ طاہر، عثمان جوڑا اور اسد عباس کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک یاسر پتوالی، ملک عظیم اور روحیل انجم کے نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔





