محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبر پختونخوا نے بدھ کے روز صوبے بھر میں متعدد سینئر بیوروکریٹس کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔
اعلامیہ کے مطابق محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات میں بطور سیکشن آفیسر خدمات انجام دینے والے محمد حفیظ (پی ایم ایس بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں پشاور میں محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کا سیکشن آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے وہ محمد خالد (سپراِنٹنڈنٹ بی ایس-17) کی جگہ لیں گے،جنہیں محکمہ کھیل سے تبدیل کر کےمحکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اور لائبریریز کے سیکشن آفیسر حفیظ الرحمن شاہ (پی ایم ایس بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں مشیرِ اعلیٰ برائے زراعت خیبر پختونخوا کا پرائیویٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ایک اور نوٹیفیکیشن کے تحت مزید تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک، فیشریز اور کوآپریٹو کی سیکشن آفیسر اسوہ جمیلہ (پی ایم ایس بی ایس-17) کو تبدیل کر کے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں خالی اسامی پر بطور سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مذید افسران کے تبادلے
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SE) کے سیکشن آفیسر محمد طاہر احسن (پی ایم ایس بی ایس-17) کا تبادلہ بھی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بطور سیکشن آفیسر کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اخلاق احمد علی (پی ایم ایس بی ایس-17) کی جگہ لیں گے۔ جبکہ اخلاق احمد علی کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے تبدیل کر کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (P&D) میں خالی اسامی پر سیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، اپر دیر میں ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے سیکریٹری عزیز الرحمن (سپراِنٹنڈنٹ بی پی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں خالی اسامی پر سیکشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔





