سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں ایک لٹر پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے مقرر ہے جبکہ شہریوں کے لیے فی لٹر قیمت 377 روپے 78 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ایک لٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی مختلف مدات میں لیوی اور مارجن وصول کیے جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم لیوی 116 روپے 8 پیسے فی لٹر عائد ہے جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لٹر وصول کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میںمزید اضافہ،کیا پٹرول مہنگا ہوگا؟
اسی طرح ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن کی مد میں 7 روپے 32 پیسے فی لٹر شامل ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لٹر عائد کیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام اخراجات مجموعی طور پر فی لٹر پٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں جس کے باعث صارفین پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔





