تھانہ بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

پشاور، تھانہ بڈھ بیر واقعہ ،پولیس سرچ آپریشن جاری

کامران علی شاہ 

تھانہ بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے تھانے کی عمارت پر دستی بم پھینکا گیا جس کے دھماکے سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فیاض معمولی زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان:تین افراد کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، چار ملزمان گرفتار اور مغوی بچے بازیاب

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانے اور اس کے اطراف کے تمام راستوں کو سیل کر کے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top